سوات،پی کے 86سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے امید وار عدالت خان نے میڈ یا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب ہوکر پی کے 86سوات کیلئے دس نکاتی ایجنڈ ا کو عملی کرنے کا عز م رکھتے ہیں ،کیونکہ ایجنڈ ا علاقے کے تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مبنی ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈ یا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے
عدالت خان نے پی کے 86کیلئے دس نکاتی ایجنڈ پیش کر دیا ہے ،جس میں صحت و تعلیم ،شاہراہوں کی تعمیر و مر مت ،سوئی گیس کی فراہمی ،سیاحت کے فروغ ،تحصیل چا ر باغ کو بلد یہ کا درجہ دینا،اے این پأی دور کے منظور کر دہ منصوبوں پر کام شروع کر نا ،حفا ظتی پشتوں کی تعمیر،ڈگری کالج کا قیام ،چا ر باغ ہسپتال ،کی اپ گر یڈ یشن اور عوام کو بجلی لو ڈشیڈنگ سے نجات دلانا شامل ہیں ،علاقے کی تعمیر و ترقی کا ہمارایجنڈ ا ہے ،تر قی و خو شحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختو نوں کی پارٹی ہے اور پختو نوں کیلئے ہر قسم قر بانی کیلئے تیار رہینگے ۔
452 total views, no views today


