مینگورہ ،حاجی بابا کوکاری روڈ کے عدم تعمیر کے خلاف ہزاروں افراد کا پیدل مارچ اور دھرنا ، کہی سالوں سے روڈ تعمیر نہ ہوسکا جس کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، روڈ کے اپرول تاحال نہیں ہوا ہے ہائے وے ذرائع ،ممبران اسمبلی فضل حکیم خان اور گران خان کے یقین دہانی پر احتجاج ملتوی، تفصیلات کے مطابق حاجی بابا کو کاری روڈ جو گذشتہ کہی سالوں سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے جس کے وجہ سے جامبل کوکاری ، دنگرام اور پانڑ کے علاوہ ملحقہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، لیکن تاحال روڈ تعمیر نہ ہوسکا ، روڈ کے تعمیر کیلئے چند ماہ پہلے چندہ کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا لیکن ممبران کے یقین دہانی پر کیمپ ختم کیا گیا تھا ، گذشتہ روز ہزاروں کے تعداد میں جامبل کوکاری سے نشاط چوک تک پیدل مارکیا اور نشاط چوک میں دھرنا دیا ، مظاہرین نے روڈ کے تعمیر کے فی الفور اور سوئی گیس کے فراہمی کا مطالبہ کیا ، دھرنا کے دوران مینگورہ شہر میں گھنٹوں ٹریفک جام رہے اس موقع پر مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے ممبران اسمبلی فضل حکیم خان اور گران خان کے یقین دہانی پر احتجاج ملتوی ،مظاہر ین سے ممبران اسمبلی فضل حکیم خان، گران خان،عبداللہ یوسفزی ،رضااللہ ایڈوکیٹ شیررحمان خان اور دیگر نے خطاب کیا،
862 total views, no views today


