بریکوٹ، بریکوٹ گرڈا سٹیشن پر کام سست روی کا شکا رہونے کی بناء پر قومی جر گہ تحصیل بریکوٹ نے کل بروز اتوار ال پارٹیز کا نفرنس طلب کر لیا۔اس کانفرنس میں تحصیل بریکوٹ کے تمام بلدیاتی نمائندہ گان اور تمام پارٹیوں کے اعلیٰ قیادت کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کا اہم اجلاس زیر صدارت صدیق علی خان منعقد ہوا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری باچا خان،فضل منان خان ،ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان ،فریدون خان،عالم خان ،شہزاد باچہ ،اما ن اللہ خان ،عجب خان ،انجینئر شرافت علی ،سجاد خان ،شفیق خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر میں سست روی کے خلاف ال پارٹی کانفرنس طلب کرلیا ۔یہ کانفرنس گرڈ اسٹیشن کے مقام شنگردار میں ہو گا ۔تمام پارٹی عہدیداروں ،بلدیاتی نمائندوں اور سماجی حلقوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔
742 total views, no views today


