سوات ، عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام پشتو کی عظیم فلسفی اور عظیم شاعر خان عبدالغنی خان کے پیدائش کے صدسالہ جشن عقدت و احترام سے منایاگیا جس میں خصوصی طورپر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سابقہ جنرل سکرٹری بشیرجان اور عوامی نیشنل پارٹی اپر دیر کے حلقہ پی کے93 سے امیدوار راجا امیر زمان نے شرکت کی تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی
جو قاری محب اللہ کو نصیب ہوئی تقریب کی صدارت قائم مقام صدر ظہوراحمد خان نے کی سٹیج سیکرٹری کی فرائض جنرل سیکرٹری رستم خان نے ادا کی۔ تلاوت کی بعد ملی نغمہ اے زما وطنہ دلعلونو خزانے زما معروف گلوکارطارق حسین نے گایا ملی نغمہ کے بعد سیکرٹری اطلاعات بہرام اوڈیگرام نے مہمانو کو خوش امدید کہکر غنی خان کو ادب کے درویش قرار دیا جن کو جاننے میں پشتونو کو 300سال لگیں گے اس کے بعد نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب حبیب یونس نے تفصیلی مقالہ پڑھ کر سنایا جس میں غنی خان کے ادبی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئ اس کے بعد نائب صدر دوم ڈاکٹر مزمل شاہ نے بھی غنی خان کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اے این پی جدہ کے جنرل سیکرٹری عثمان خٹک نے پشتونو کی وحدت پر زور دیا اور اے این پی ریاض کے تنظیم کی خدمات کو سراہا جائنٹ سکرٹری بابرشاہ نے غنی خان بابا کا نظم پڑھ کر سنایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی امجد خان اور دوسرے مقرریرین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیاارباب غالب کے صدر محمد یونس ابو غالب نے غنی خان اور باچاخان کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی پی کے ۹۳ کے امیدوار امیر زمان راجا نے بھی جذباتی انداز میں تقریر کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ثقافتی سیکرٹری جمیل خان نے انقلابی اشعار سناکر حاضرین کو محفوظ کیا اس موقع پر کچھ دوستوں کے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کی قوم پرست شاعروں جمال شاہ یوسفزئ نصیب تنہا اور سدیرسادہ خوبصورت اور قام پرستی سے بھرے ہوئی غزلیں پیش کی جوکہ حاضرین نے بہت داد دیا اس موقع پر موجود پی پی پی ریاض کے صدر فیاض خان سٹیج پر اکر باچاخان ولی خان اور غنی خان کو اس صدی کی عظیم شخصیات قرار دیئے اور کہا کہ ان رہنما وں کی قوم پر بہت احسانات ہیں سالاراعلی شیربہادر افتاب نے اپنے تقریر میں غنی خان کی شاعر کی مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اور ادب کی حوالہ سے ان کی خدمات کا ذکر کیاعوا می نیشنل پارٹی سعودی عرب کی قائم مقام صدر ظہوراحمد نے پارٹی کی طرف سے مہمان خصوصی محترم بشیرجان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کیا اس طرح امیر زمان رجا کو بھی یادگاری شیلڈدیا گیا پی پی پی ریاض کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم ساجد نے اے این پی سعودی عرب کی ادبی اور ثقافتی سیکرٹری جمیل خان کو ان کی ادبی اور ثقافتی خدمات پر اس کو اپنے ہاتھوں سے ایک خصوصی تحفہ دیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی محترم بشیرجان کو سٹیج پر دعوت دیا گیا جس نے بہت مدلل تقریر کرکے حاضرین پر خاموشی طاری ہوئی تھی بشیرجان نے غنی خان کے شاعری فلسفی اور دوسری خوبیوں کا ذکر کی علاوہ نہ صرف پشتونو کے بلکہ اس خطی کی مسائل پر روشنی ڈالی کراچی کے حالات کا خصوصی ذکر کیا اور پشتونوں کو پرامن اور متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ آج پشتونوں کی جس وحدت کی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی مہمان خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے ان کے قوانیں کا احترام کیا جائے اور ایسا قدم نہ اٹھائیں جس پر پاکستان کو خدانخواستہ بدنامی ہو تقریب کے اخرمیں قائم مقام صدر ظہوراحمد خان نے اپنے تقریر میں غنی خان کو ان کی ادبی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی شاعری قوم اورملت کی لئے قیمتی اثاثہ ہے اور یہ کہ وہ رہتی دنیا تک لوگوں کی دلوں میں رہے گا اس نے کہا کہ پشتون بیدار ہو چکے ہیں اب ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا اور مہمانوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا تقریب کی دوسرے حصہ موسقی کا تھا حاضرین نے اس وجہ سے بہت سراہا کہ ان میں تمام کلام غنی خان بابا کے تھے چونکہ غنی خان بابا کا تعلق ادب سے تھا اسلئے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جو کہ ناظرین نے انجوائی کیا
743 total views, no views today


