مینگورہ ، سوات کے تحصیل کبل میں نامعلوم مسلح افراد نے سادہ کپڑوں میں ملبوس دو پولیس اہلکاروں کو گولی مارکر قتل کردیا گیا ، ملزمان واردات کے بعد فرار ، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس زرائع کے مطابق سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کانجو پولیس اسٹیشن کے دو پولیس اہلکاروں حضرت عثمان ولد شبیر سکنہ گلی باغ اور عبدالرزاق ولد جمعہ گل سکنہ گبرال کالام سادہ کپڑوں میں کانجو پولیس اسٹیشن کے حدود ڈھیری دمغار میں حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔
ادھر ڈی ایس پی سرکل کبل حسین باچا نے میڈیا کو بتا یا کہ دونوں پولیس اہلکار کا نجوپولیس اسٹیشن کے ریگولر پولیس فورسز میں ڈیوٹی سرا نجام دے رہے تھے اور گذشتہ ایک ہفتے سے دونوں پولیس اہلکار علاقے میں سادہ کپڑوں میں اپنے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ پیر کے روز شام کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے دونوں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوئے
ادھر ڈی پی او سلیم مروت نے کہا کہ سوات میں امن و امان کی صورحال تسلی بخش ہے اور ہونے والا واقعہ قابل تشویش ہے ملزمان گرفتاری کیلئے پولیس اور پاک فوج کے جوان مشترکہ طور پر علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا اور متعدد افراد کو بھی حراست میں لیکر تفشیش شرع کردی ہے، 2016کے ٹارکٹ کلنگ دہشتگردی کا پہلا واقعہ ہے۔
712 total views, no views today


