مینگورہ، ضلع نائب ناظم سوات عبدالجبار خا ن نے کہا ہے کہ ہنر مند خواتین نہ صرف اپنی گھریلو ضرورتیں پوری کرسکتی ہیں بلکہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ، ٹیلرنگ اور کڑھائی سیکھنے والی عورتیں ہنر دوسری عورتوں کو سکھائیں اور ہنر کے ذریعے رزق حلال کماکر اپنی گھریلو ضرورتیں پوری کریں ان خیالات کا اظہار ٹریننگ حاصل کرنے والی عورتوں میں سرٹیفیکیٹس اور ہنر کے آلات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے نائب تحصیل ناظم فضل حمید خان ، سوشل ویلفیئر افیسر جمال شاہ مہمند ،عوامی ویلفیئر سوسائٹی سوات کے چیئرمین سید محی الدین ، رحیم شاہ نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سید محی الدین نے کہا کہ یو ایس ایڈ اور ایس جی اے ایف ڈی کے تعاؤن سے ہم نے تحصیل کبل کوزاباخیل کے دو یونین کونسلوں ڈڈھرہ اور اخون کلے میں ٹریننگ سنٹر قائم کردیئے جسمیں 120 خواتین کوٹیلر نگ اور کڑھائی سکھائی گئی ، تین ماہ کی ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین اپنے ہنر کے ذریعے رزق حلال کمارہی ہیں جسمیں آج ہم ضروری آلات اور سرٹیفیکیٹس دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں سنٹروں میں بے سہارا اور غریب خواتین کا چناؤ کیا گیا ، تقریب کے دوران مہما،ن خصوصی عبدالجبار خان نے ہنر مند عورتوں کو مبارک باد دی وار ان میں سلائی مشین اور دیگر آلات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئیں ۔
680 total views, no views today


