سوات، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے گل کدہ فیڈرکا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرکہا کہ گل کدہ فیڈر کی تکمیل سے مینگورہ اور سیدوشریف کے تمام عوام کوبالواسطہ اور بلا واسطہ فائدہ ہوگا اور تمام فیڈر ز پر بجلی کے وولٹیج میں بہتری ہوگی۔وہ پیر کے روز دو جھنگی مینگورہ گرڈ سٹیشن میں گل کدہ فیڈر کی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسلر جانان، تحصیل کونسلر باز خان اور اختر خان ایڈوکیٹ اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔چیئرمین ڈیڈک نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے سوات خصوصاً مینگورہ کے بجلی فیڈر پر بہت زیادہ دباؤ رہا ہے جبکہ نئے فیڈر کی تکمیل سے گل کدہ ،بنگلہ دیش ،پانڑ اور دیگر علاقوں کی بجلی میں براہ راست بہتری آئے گی۔جبکہ دیگر تمام فیڈر پر بھی لوڈ میں واضح کمی ہوگی۔
612 total views, no views today


