بریکوٹ، ڈسٹرکٹ سوات سپورٹس کے تعاون سے سوات ٹیبل ٹینس چمپین شپ ٹورنامنٹ 2016بریکوٹ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں ارباز انور اور باسط علی کے مابین فائنل میچ پر اختتام پزیر ہوگیا۔سخت مقابلے کے بعد بیسٹ آف سیون میں آرباز خان نے چار سیٹ جیت کر فائنل ٹرافی جیت لیا۔اس چیمپین شپ میں ضلع بھر سے 32ٹیموں نے حصہ لیا ۔تقریب کے مہمانی خصوصی ڈائریکٹر زین العا بدین اینڈ سنز کمپنی عزیز اللہ خان تھے جبکہ اس موقع پرڈائریکٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات سید محمد ثقلین ،ارگنائزرز سوات ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر اظہر خان ،جنرل سیکرٹری صالح محمد کے علاوہ عمائدین اور کھلاڑی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ ارگنائزراظہر خان ،جنرل سیکرٹری صالح محمد نے میڈیا کو بتایا کہ ان ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد ٹیبل ٹینس کو سوات میں عام کرنا ہے ۔عموماًسوات اورخصوصاً تحصیل بریکوٹ نے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے ۔اس وقت بھی ہمارے کلب کے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر کھیل رہے ہیں اور ملکی سطح پر ہمارے کھلاڑیوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوات میں ٹیبل ٹینس کے بارے میں اہمیت نہیں ہے کیونکہ وہ اس کھیل سے ناآشناہے اور ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم نئے نسل کو اس کھیل کے لئے راغب کریں ۔اس کھیل کی وجہ سے اب تک درجنوں کھلاڑیوں کو اعلیٰ سرکاری اداروں میں داخلے ملے ہیں جبکہ بہت سے مختلف سرکاری محکموں کے لئے کھیل رہے ہیں جو کہ برسر روزگارہیں ۔آخر میں مہمانی خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیوں کے علاوہ کیش انعامات تقسیم کئے اور کہاکہ نوجوانوں کو اس دور میں صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ان مثبت سرگرمیوں کی بدولت ہی نوجوان نسل ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتاہے ۔انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہم اس طرح کے ٹورنامنٹس کو سپورٹ کریں گے ۔
778 total views, no views today


