سوات, شانگلہ کے علاقہ شاہ پور سے تعلق رکھنے والے سید فتح مند نے کہاہے کہ ان کی گیارہ سالہ بیٹی دل کے عارضہ میں مبتلا تھی جس کے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کئے مگر کوئی افاقہ نہیں ہواجبکہ اس سلسلے میں بیت المال شانگلہ سے بھی رابطہ کیا مگروہاں پربھی مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا ،بروقت مکمل طبی امدادنہ ملنے کی وجہ سے میری بیٹی فوت ہوگئی، میڈیاکو تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خود کوئلے کی کان میں مزدوری کرتاتھا مگر کافی عرصہ سے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کے سبب صحت مزید مزدوری کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ،غربت،بے روزگاری اور بیماری کی وجہ سے گھر کا چولہا ٹھنڈہ پڑا ہے اورحالات فاقہ کشی تک پہنچ چکے ہیں،انہوں نے حکومت اوردیگر مخیر افراد سے امدادکی اپیل کی اورکہاکہ تعاؤن کرنے والے 03468009991پر رابطہ کریں تاحیات مشکوراوردعاگورہوں گا۔
610 total views, no views today


