مینگورہ ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء عوام کوانصاف کی فراہمی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ، وکلاء ہی عوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوسکتے ہیں ، وکلاء کے مسائل بھر پور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار کو 50 لاکھ روپے کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مینگورہ بینچ بار کے صدر رضا ء الدین ایڈوکیٹ، سیکر ٹری جنرل ولایت علی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ، اس سے قبل صوبائی وزیر نے بار صدر اورجی ایس کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ، صوبائی وزیر مظفر سید نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت عدالتوں کو فعال بنانے میں اور اس میں سہولیات کی فراہمی کیلئے دور رس اقدامات اٹھارہے ہیں ، انہوں نے سوات ایکسپریس وے کے حوالے سے کہا کہ یہ خصوصاً سوات ، شانگلہ اور بونیر کے عوام کیلئے اہم منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صوبے کے حقوق پوری طرح دینے پر توجہ دے اور صوبے کے حقوق بلا عذر فراہم کریں ، انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت صحت اور تعلیم کی مد میں اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور سکولوں و ہسپتالوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ، ہم نے فروغ تعلیم کیلئے منظم اصلاحات کئے ہیں جس کی بدولت پرائمری سکول دو کمروں کے بجائے چھ کمروں پر تعمیر ہوگا اور چھ کمروں کے سکول کو چھ اساتذہ بھی فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی سے لیکر اب تک وکلاء نے ہر آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وکلاء نے تاریخی اور طویل جدوجہد کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت نے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی اقدامات اٹھارہی ہے ، اس موقع پر مظفر سید ایڈوکیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے مشکلات کی بدولت جلد سوات جیل کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں گے اور آئندہ اے ڈی پی میں شامل کرکے مشکلات کا ازالہ کردیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ دریائے پنجکوڑا اور سوات میں چھوٹے ہائیڈرل منصوبے زیر غورہیں جس پر عمل درآمد ہوگی ، انہوں نے کہا کہ وکلاء عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے توجہ دیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اور بارز کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرسکے ۔
694 total views, no views today


