مینگورہ، سوات میں وطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا،اس حوالے سے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں وطن پال ایس ایف کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران اتفاق رائے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس کیلئے بخت نواب،عدنان خان،سلمان خان،عدنا ن اور ارشدایوب خان کوممبرزمقررکیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اوروطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر امتیازنسیم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی سیاسی پارٹی کیلئے طلبہ اور یوتھ اہم حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ پارٹی منشورکو آگے بڑھانے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ نومنتخب کمیٹی ضلع بھر کے کالجوں میں جاکر تنظیمیں قائم کرے اور ساتھ ساتھ لوگوں کو پارٹی منشورسے آگاہ کرکے انہیں پارٹی میں آنے کی دعوت دے، انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں صرف قومی وطن پارٹی ہی ایک ایسی جماعت ہے جو پختون قوم کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں جائز حقوق دلانے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ طلبہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ وہ قوم کا مستقبل ہے جن سے قوم کی متعددامیدیں وابستہ ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت پختون گوناگوں مسائل سے دوچار جنہیں ان مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین افتاب احمد خان شیر پاؤ بین الاقوامی سطح کی سیاست کررہے ہیں لہٰذہ پارٹی کارکن،وطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن،وطن پال یوتھ آرگنائزیشن ان کے ہاتھ مضبو ط کریں،اس موقع پر حلقہ پی کے اسی کے چیئرمین شاہ دوران خان،تحصیل کونسلرشوکت علی خان،چیئرمین شانگلہ متوکل خان،اسداقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر شرکاء نے کالجوں کی نجکاری کو مستردکرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
854 total views, no views today


