سوات، اسلام امن وامان کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی ، انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ، اس بات کا اظہار جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے مشال کیر سنٹر کی ایک شاندار تقریب میں کیا ۔ جو کہ پیتھام، سوات میں نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ سوات میں پاک آرمی کے زیر اہتمام مشال کیر سنٹر نے ایک شاندار تقر یب کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب کی صدارت جی او سی نے کی ۔ اس کے علاوہ ڈی پی او سوات سیلم مروت ، بریگیڈز کمانڈرز ،سول اور فوجی افسران کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقریب کا مقصد پاک فوج کے زیر انتظام مشال کیر سنٹر کی پیشہ وارانہ تربیت کی مثبت کاروائیوں کو اجاگر کرنا تھا۔مشال نے سوات کے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ نوجوانوں نے انسانیت دوست اسلام کے امن وامان کے متعلق خطاب کئے ، نوجوانوں نے ملکی یک جہتی اور حب الوطنی میں ڈوبے ہوئے ملی نغمے بھی پیش کئے اس کے علاوہ علاقائی نغمے کو علاقائی زبانوں میں بھی پیش کیا گیا اور خاکے بھی پیش کئے گئے ۔
تقریب میں جی او سی نے پیشہ وارانہ تربیت میں اعلی کارگردگی کامظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ، یاد رہے مشال کیر سنٹر پاک فوج کے زیر انتظام ایک ایسا ادارہ ہے جس میں بے ہنر، بے روزگار سوات کے نوجوانو ں کو پیشہ وار نہ تربیت دیکر انکو ہنر مند اور روزگار بنایا جاتا ہے۔ اس سنٹر میں کارپینٹر ، کھڈی ، سلائی ، رزاعت ، الیکٹرک اور ویلڈنگ کا ہنرسکھایا جاتا ہے ۔
598 total views, no views today


