معزز قارئیں کرام کچھ عرصہ قبل میں نے اپنے ایک آرٹیکل میں پی ٹی ائی کو نا اہل قرار دیا تھا تو اُس سب کے بعد پی ٹی ائی والوں نے میرا وہ حشر کیا کہ خداتعالیٰ اس سے اپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ جناب اس کوئی شک نہیں کہ عمران خان صاحب ہیرو تھے ہیرو ہیں مگر سیاست اور کرکٹ میں بہت فرق ہوتا ہے۔ سیاست میں تو وہ صفر پر آوٹ ہیں اور موجودہ دور جوکہ ان کا پہلا راونڈ ہے یقیناًآخری بھی ثابت ہوجائے گا وہ وقت دور نہیں اور اس کا ذمہ ان کی نا اہل ٹیم کے سر جاتا ہے مگر آج کے آرٹیکل میں میں خصوصی طور پر ان کی سوات ٹیم کا ذکر موضوع بحث لاوْں گا۔
وہ دن جب خان صاحب نے سوات کے لئے خصوصی طور ایک ایم این اے اور ایم پی اے کا اضافہ کیا تو مجھے یہ سب بہت خوش آئند لگا ۔ کیونکہ میں سوات کا باسی ہونے کے ناطے سوات کی ترقی کا بے حد خواہاں ہوں اور میرا بس چلے تو یہاں خوشگوار تبدیلیاں ایک ہی دن میں رونما کرواسکوں ۔ خوشی اسی بات کی تھی کہ جب پارلیمنٹ میں زیادہ لوگ سوات کے حق کی بات کرتے تو وہ دن دور نہیں تھا کہ خوشحالی اور ترقی خود سوات کی سرزمیں کا رخ کر لیتی مگر افسوس کہ سوات کی مٹھی جس نے آپریشن ، زلزلہ اور سیلاب کی شکل میں آنے والے ناگہانی آفات اور حادثا ت میں سب کچھ کھودیا اس کا پرسانِ حال اب بھی کوئی نہیں ہے۔ پی ٹی ائی کے تین برس ہونے کے بعد بھی سوات کی حالت میں بدرجہ اتم کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ جس تبدیلی کے لئے سوات کی عوام نے پی ٹی ائی پر بھروسہ کیا تھا ۔
پی ٹی ائی والے ہر دم پولیس، تعلیم کا نظام ، ہسپتال کی صورتحال کو بہتر بنانے کے دعوے کرتے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ ممکن نہیں ہوا ہے۔ سوات یونیورسٹی، جہانزہب کالج اور 291 اسکول جوکہ بے حد خستہ حالات میں ہیں ان کی بہتری کے لئے اب تک تو کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ بس پولیس فورس میں توڑی بہتری ضرور ائی ہوگی مگر ابھی بھی قابل ذکر فرق نہیں کیونکہ جو پولیس اپنی حفاظت نہیں کرسکتی وہ ہماری حفاظت کیسے کرے گی؟ (کانجو میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی اللہ پاک مغفرت فرمائیں ۔ آمین) ہسپتالوں کی اگر بات کی جائے تو حیرت انگیز امر تو یہ ہے علاج کی سہولت بہتر نہ ہونے یا مہیانہ ہونے کی وجہ سے عوام بے چار ی سوات نیوز ڈاٹ کام پر اپنے علاج معالجے کی خاطر خیرات مانگتی ہیں ان کو دیکھ کے بھی حکومت کے کان پر جوک کیوں نہیں رینگتی؟
اگر میں سوات نیوز کے تو سط سے علاج معالجہ پانے والے مریضوں کا ذکر ،ان پہ ہونے والی رقم کے ساتھ کروں تو سب سرپکڑ کے بیٹھ جائیں گے کہ سوات کے عوام بے چاری کن مشکلات سے گزر رہے ہیں ۔ سوات نیوز ان تمام غریب مریضوں کی وہ امید ہوتا ہے جوکہ ہر طرف سے مایوس ہوچکے ہوتے ہیں اور سوات نیوز کو اپنا مسیحا اور فضل ربی پختونیار کو اپنی مسیحائی کی کرن سمجھ بیٹھے ہیں۔
معزز قارئین کرام،پی ٹی ائی رہنماوں کو بس میرا سادہ سا مشورہ ہے کہ صرف سو شل میڈیا پر و عدہ کرکے اب آپ اگلا الیکشن نہیں جیت سکیں گے کیونکہ اس طرح اگر جیت ممکن ہوتی تو آج دشمن کے بچے اعلیٰ تعلیمافیہ ، عمران خان صاحب وزیراعظم ، پرویز مشرف صدرِ پاکستان ہوتے جبکہ ذرداری اور نوازشریف صاحب جیل میں ایک دوسرے کو تسلی دلاسہ د یتے رہتے۔
قارئیں کرام میرے کہنے کا مقصد بس اتنا ہے کہ عملی اقدامات بے حد معنی رکھتے ہیں اگلے الیکشن میں حکومت کا چناو کرنے کے لئے اور جو لوگ بیشتر وقت سوشل میڈیا پر تقریریں کرنے، پوسٹ ، ویڈیوز شیئر کرنے میں لگا لیتے ہیں اور ہر وقت اپنے گارڈز کو کمرے میں بنائے رکھتے ہیں وہ حکومت کیا بنائیں گے آج کی عوام بہت حد تک آگاہ ہے اور یقیناًاپنا ووٹ بے حد سوچ وسمجھ کے استعمال کرے گی کیونکہ آزمایا بس ایک بار جاتا ہے۔
آخر میں میں سوات نیوز کی پوری ٹیم اور فضل ربی پختونیار کو اینی ویٹیویوتھ ایوارڈ ملنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ اللہ پاک نے جس عزت سے آپ لوگوں کو نوازا ہے وہ یقیناًان غریبوں اور لاچاروں کے دل سے نکلی دعا ہے جسکی مدد آپ کے ہاتھوں ہوئی۔ْ ہم تو بس لفظی طور پر عزت دے سکتے ہیں مگر دعا ہیں اللہ پاک آپ کو عزت اوربرکت سے بھر پور زندگیاں عطا فرمائیں اور آپ لوگ یوہی کامیابیاں سمیٹتے رہیں ۔ آمین
692 total views, no views today


