کبل، کبل ٹی ایم او کے ہدایت پر تحصیل کبل کے مختلف علا قوں ٹال ، دردیال ، دمغار ڈھیرئی میں کتے مار مہم سنیٹری سپر وائزر اختر اقبال کے نگرانی میں بھر پور طریقے سے جاری ہے اب تک درجنوں اوارہ کتوں کو مار کر مزید کتے مار مہم جاری ، تحصیل کبل کے مختلف علا قوں میں ٹی ایم او نثار خان کے ہدایت پر سنیٹری سپر وائزر اختر اقبال کے نگرانی میں ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے کتے مار مہم شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں آوارہ کتے مار کر علاقے کو صاف کر دیا ہے جبکہ مزید کتے مارنے کے لئے مہم جاری رہے گا اختر اقبال نے کہا ہے کہ جس علاقے میں اوارہ کتوں کے کوئی شکا یت ہو تو عوام براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ہم بر وقت کاروائی کر کے عوامی مشکلات میں کمی لا سکے ۔
708 total views, no views today
Comments


