مینگورہ،گوجرموومنٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا،ہریونین کونسل سے امیدوار سامنے لائے جائیں گے ،صوبہ خیبرپختونخواکا پرانانام بحال نہ کیا گیا تو اسے صوبہ گوجرستان کا نام دیں گے،اس حوالے سے گوجرموومنٹ کے صوبائی صدر زرین گوجر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں مختلف پارٹیوں نے روٹی کپڑامکان،
قرض اتاروملک سنوارو، شریعت اور دیگرنعروں پر عوام سے ووٹ لیا مگر اقتدارمیں جانے کے بعد اپنے نعروں اوروعدوں کو بھول کر ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگے یہی وجہ ہے کہ عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ،انہوں نے کہاکہ آج پھروہی لوگ مختلف نعرے لے کر عوام کو سبزباغ دکھا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کے پی کے کا پرانا نام بحال کیا جائے ہم اس نام کو تسلیم نہیں کرتے اگر نام بحال نہ ہوا تو ہم اسے گوجرستان کا نام دے دیں گے،انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخواکو پرانا نام صوبہ سرحددینا اورملاکنڈڈویژن کو الگ صوبہ بنانا ہمار امشن اوریہاں کے عوام کا حق ہے،انہوں نے کہاکہ 2005کے زلزلے بعدمیں کشیدگی اور پھر سیلاب سے متاثرہ ہونے والے لوگوں کے نام پر باہر سے آنے والے امدادی فنڈ کہاں گئے؟اختیار ملاتو اس حوالے سے پوری پوری تحقیقات کریں گے جبکہ حکمرانوں کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ عوام کو کسی بھی سیاسی پارٹی کے دوراقتدارمیں انصاف نہیں ملا صرف ضیاء الحق اورپرویز مشرف کے دور ایسے تھے جن میں عوام کو انصاف اورسہولیت میسر آئے تھے،انہوں نے کہاکہ عنقریب گوجرموومنٹ نئی تنظیم سازی کرے گی جبکہ آل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی،انہوں نے کہاکہ الیکشن جیتنے کے بعد گوجرقوم اورعوام کے مسائل کے حل اورانہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
528 total views, no views today


