بریکوٹ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنوں کو کھبی مایوس نہیں کروں گا۔پی پی پی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ غریبوں کے حقوق کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے پوشید ہ نہیں ہیں بلکہ ایک شاندار تاریخ ہے۔انشاء اللہ آئندہ حکومت پی پی پی کی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع سوات صدر محمد سلیم خان کی قیادت میں سوات سے لاڑکانہ جانے والی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کے منہ میں زبان ڈال کر پہچان دیا ۔شہید بی بی نے ملک وقوم کے لئے قربانی دے کر جام شہادت نوش کیا ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے اکابرین نے کھبی اصولوں اور غریبوں کے حقوق پر سودا بازی نہیں کی آج پوری قوم کا نظریں پی پی پی پر لگی ہوئی ہیں اور انشاء اللہ آنے والا دور جیالوں کا ہوگا۔بعد میں ضلعی صدر محمد سلیم خان نے کہاکہ ہماری ملاقات کامیاب رہی انشاء اللہ ضلع بھر میں پی پی پی منظم اور فعال کریں گے ۔
754 total views, no views today


