مینگورہ، تحصیل مٹہ کے علاقہ سیگرام کے رہائشی سمیع الرحمان نے کہاہے کہ علاقے میں ان کی ذاتی زمین ہے جسے انہوں نے چندماہ قبل ڈاکٹر عبدالحق پر فروخت کی اور بعدازاں تمام تر قانونی تقاضے پورے کرکے زمین کا انتقال بھی ان کی نام کردیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ زمین اس سے قبل ہم نے بخت شیروان ،عمررحمان وغیرہ کو اجارہ پر دی تھی مگر فروخت کے بعد ان افراد نے نہ صرف زمین کے انتقال کوغیر قانونی قراردے دیا بلکہ تحصیلدار،پٹواری اور گرداورپر کرپشن کے بے نبیادالزامات بھی لگادئے ،انہوں نے کہاکہ اپنی ذاتی زمین کو فروخت کی ہے اور اس ضمن میں تمام تر قانونی تقاضے بھی پورے کردئے ہیں لہٰذہ مخالف فریق کے لگائے گئے الزامات بے جا اور بے بنیاد ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحق نے بتایا کہ زمین کے انتقال کا مرحلہ قانونی تقاضو ں کے مطابق مکمل کیاگیاہے اوریہ انتقال ٹھیک ٹھاک اور صحیح طریقے سے ہوا ہے جس کے تمام تر قانونی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم چیلنج دیتے ہے کہ زمین کے انتقال کو غیر قانونی قراردینے والے ثبوت سامنے لائیں اوربے جاالزامات لگانے سے بازرہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے کہیں بھی قانون اورعدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی ہے بلکہ ہرقدم پر قانونی تقاضے پورے کردئے ہیں مگراس کے باوجود بھی مخالف فریق بے جاالزامات لگارہاہے جونہ صرف قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے ،اس موقع پر سمیع الرحمان اور ڈاکٹر عبدالحق نے حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں فوری تحقیقات کریں تاکہ حقائق سامنے آسکے۔
676 total views, no views today


