سوات,سوات یونیورسٹی نے کل یونیورسٹی کھلی رکھنے کااعلان کردیا ، یونیورسٹی میں سیکورٹی انتظامات سخت، کل ہونیوالا قومی سطح کا سیمنار غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد صوبہ بھر کے مختلف یونیورسٹیوں نے کل یونیورسٹیاں بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے تاہم یونیورسٹی کے پی اراو افتاب خان کے مطابق کل حسب سابق یونیورسٹی اف سوات کے تمام ڈیپارٹمنٹس کھلے رہیں گے، اور درس وتدریس کا کام جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاہم کل سوات نیورسٹی میں ہونیوالا سیمنار غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
570 total views, no views today
Comments


