کبل، پاکستان تحریک انصاف غریبوں کی ہمدردر پارٹی جبکہ عمران خان وطن دوست عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کا تہییہ کر رکا ہے وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی عوامی مسائل حل کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں کمیشن کا خاتمہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر تبدیلی کا سفر کامیابی سے جاری ہے سابقہ حکمران لوٹ مار کی سیاست نہ کرتے تو آج مسائل کے انبار جمع نہ ہوتے سابقہ دور حکومت نے عوام کو محرومیوں کے سیوا کچھ نہیں دیا ہے پی ٹی آئی کی پانچ سالہ دور اقتدار میں جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل شاہ ڈھیرئی کے صدر انجنئیر آدم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخ میں حکمرانوں نے حسب استطاعت قومی دولت بے دریغ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جبکہ الیکشن کے دوران سبز باغ دکھانے والے مفاد پرستوں نے کامیابی کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عیش و عشرت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مسائل کے انبار جمع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں خصوصا اے این پی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرکے ممبران اسمبلی نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے حتی کہ متاثرین کے نام آئے ہوئے امداد اور این جی اوز کے پیکجز میں غریبوں کو یکسر نظر انداز کرکے سب کچھ ہڑپنے کے بعد ڈھکار تک نہیں لی جس کا بدلہ گذشتہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لے کر عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی سابقہ تمام ادوار پر بھاری ہے جہاں پر بلا امتیاز اجتماعی عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے کر تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی کے پانچ سالہ دور اقتدار پورا ہونے کے بعد کوئی بھی مسلہ باقی نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ یو سی شاہ ڈھیرئی میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی کے فنڈز سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ مزید ترقیاتی منصوبوں کے بدولت جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرکے علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کردینگے۔
584 total views, no views today


