بریکوٹ، سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے خلاف بریکوٹ بازار میں ایک مظاہر ہ ہوا۔تاجربرادری نے بریکوٹ بازار میں واک کیا۔ مظاہرین نے بینر ااٹھا رکھا تھا جس پر سانحہ چارسدہ پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے جس کے ہم مذمت کرتے ہیں درج تھا۔ بریکوٹ بازار میں ٹریڈ یونین نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔اس موقع بازار صدر معراج الدین،عزیز احمد،ساجد خان،جاوید خان،جمشید ،محمد شیر علی خان،تلاوت خان کے علاوہ تاجر برادری موجود تھے۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں جبکہ زخمیوں کو صحت یاب فرمائیں۔۔
680 total views, no views today


