مینگورہ ، گردوں کے مہلک مرض مین مبتلاء 14 سالہ بچی کائنات کے ولد نظام آف کانجونے کہا کہ میری پھول جیسی بچی گردوں کے مہلک مرض میں مطتلاء ہے ،علاج پر جمع پونجی ختم کرنے کے بعد اپنا ذافی گھر بھی فروخت کرچکا ہوں اور اب کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہوں ، انہوں نے سوات پریس کل میں فریاد کرتے ہوئے کہ اکہ اب میں اپنی بیٹی کے علاج کے اخراجات بردانشت نہیں کرسکتا کیونکہ علاج کے دوران قرضوں کے چنگل میں بھی پھنس چکا ہوں ، میری بیٹی کے پانچویں جماعت میں پڑھ رہی ہے اور مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہے ، ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کائنات کا علاج وطن عزیز میں نہیں ہوسکتا ، امریکہ فرانس اور جرمن میں بچی کا علاج ہوسکتا ہے جس پر 30 لاکھ سے 35 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے اسلئے میں وفاقی اور صوبائی حکومت ، فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ کائنات کے علاج میں مالی تعاون کریں اور مجھ سے فون نمبر 03158489217 پر رابطہ کریں تاکہ کائنات کا علاج ہوکر ہمیں سکون مل جائے ، اللہ تعالیٰ تعاون کرنے والے تمام بھائیوں کو اجر عظیم دیں ۔
696 total views, no views today


