مینگورہ، سوات میں روخانہ پختونخواتعلیمی پروگرام کی بندش کیخلاف سیاسی پارٹیاں ایک ہوگئیں،پروگرام کو دوبارہ شرو ع کرانے کیلئے مشترکہ جدوجہدکرنے اور ہرفورم پر آوازاٹھانے کا عہداورحکومتی ذمہ دارو ں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس حوالے سے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں آل پارٹی کانفرنس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے 2012سے ایلمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے توسط سے روخانہ تعلیمی پروگرام کا آغازکیااوراس کیلئے ڈی ایف آئی ڈی کے مالی تعاؤن سے چار ارب روپے ریلیز کردئے ،2012میں ضلع سوات میں تین پرائیویٹ سکولوں قادرپبلک سکول کوزہ بانڈئی،گارڈن ہلزپبلک سکول اشاڑے اورگولڈن گرلز ہائی سکول کوٹنئی کے ساتھ معاہدہ کیا،انہوں نے کہاکہ اب تک مسلسل مانیٹرنگ اورمارچ 2015تک فیسوں کی ادائیگی کی گئی تاہم مارچ ہی میں ان تینوں سکولوں نے ضلعی آفس اورصوبائی آفس سے رابطہ کیا کہ وہ اس پروگرام کو مزید چلاسکتے ہیں جن کے کہنے پر 2016سیشن کیلئے طلبہ وطالبات کو داخلے دئے گئے اکتوبرتک ضلعی وصوبائی آفیسرزوقتاََ فوقتاََ معائنے کرتے رہیں مگر اب جواب دیا کہ وہ مزید فیس نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے ان طلبہ کا تعلیمی سال اورقیمتی وقت ضائع ہونے کا خدشہ پید اہوگیا،انہوں نے کہاکہ 2013.14سے مزید گیارہ سکولوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے جو 2016تک ہے اب دسواں مہینہ ہے مگرمعاہدہ کے باوجود ان سکولوں کو فیس کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے ،اس سلسلے میں باربار متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت روخانہ پختونخواپروگرام کے تحت چودہ سکولوں میں1620بچیاں مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ان بچیوں کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا،انہوں نے کہاکہ پرگرام کے تحت صوبہ کی سطح پر 72پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں جن میں ہزاروں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں مگراب ان بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں جو نہ صرف ایک قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سکولوں کوفیسوں کی ادائیگی یقینی بنا کر ان ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائے،پریس کانفرنس سے ڈائریکٹر شمس الرحمان،قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو،عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ خان،ابراہیم دیولئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسین عرف بالے،پختونخواملی عوامی پارٹی کے ملک ریاض خان،جمعیت علماء اسلام کے اشفاق خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ وہ روخانہ پختونخواتعلیمی پروگرام کو بحال کرنے کیلئے ہرسطح پر جدوجہد کرنے سمیت اس سلسلے میں ہرفورم پر آوازاٹھائیں گے ۔
668 total views, no views today


