کبل،وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی کے خصوصی دلچسپی سے جملہ عوامی مسائل برق رفتاری سے حل ہورہے ہیں اٹھارہ کروڑ روپے لاگت سے کالاکلے تا لانگنڑ روڈ علاقے کے عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے سابقہ دور حکومت میں ترقیاتی فنڈز کی خرد برد اور کمیشن کی وجہ سے قومی خزانے کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے پی ٹی آئی عوامی امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سابقہ حکمرانوں کے برعکس عیش و عشرت کے بجائے اجتماعی مسائل پر توجہ دے کر تبدیلی کا آغاز کردیا ہے جس کے بدولت ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی سابقہ ادوار پر بھاری ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل شاہ ڈھیرئی کے صدر انجنئیر آدم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں کمشن اور ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کی وجہ سے تمام منصوبے ناکام ہوئے جس کی وجہ سے گلی کوچے اور سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوچکے تھے خصوصا کبل تا شاہ ڈھیرئی لانگنڑ روڈ ٹریفک کے لئے ناقابل استعمال بن چکا تھا جس کی وجہ سے درپیش مشکلات کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کو دیکھ کر ڈاکٹر امجد علی نے کالاکلے تا شاہ ڈھیرئی لانگنڑ روڈ کی پختگی کے لئے 18کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے جس پر عنقریب کام شروع ہوجائے گا جو علاقے کے عوام کے لئے ڈاکٹر امجد علی کے جانب سے بہترین تحفہ ہے انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹر امجد علی کے فنڈز سے یونین کونسل شاہ ڈھیرئی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ مزید ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا جارہا ہے جس کے بدولت جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ہوجائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقی کے سفر کو جاری رکھنے اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لئے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد رہ کر ڈاکٹر امجد علی کے ہاتھ مزید مضبوط کریں اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے آنے والے نسلوں کو غلامی کے زنجیروں سے آزاد کرنے میں اپنے حصے کاکردار ادا کریں۔
688 total views, no views today


