مینگورہ،واپڈاپیغام یونین نے حکومت سے واپڈاکی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز سوات سرکل کا اجلاس منعقدہواکی صدارت سلطان زیب نے کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ حکومت نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر خالی پوسٹوں پر ایمپلائی سن بھرتی کرے جو ان کا جائز حق بنتاہے بصورت دیگر ملک گیر تحریک چلانے پر مجبورہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ واپڈاپیغام یونین واپڈاملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ان کے مسائل کے حل اور جائز حقوق کیلئے دن رات کام کررہی ہے،اجلاس میں چیئرمین حبیب الحق،وائس چیئرمین سیدعقل شاہ،محمد فہیم،محمداقبال،عنایت اللہ خان،محمدنگین خان،خورشید عالم،شرافت علی شاہ،شیربہادرخان،سکندرخان،فضل معبود اوردیگر نے بھی شرکت کی،اس موقع پر عمرخطاب لالا کو متفقہ طورپرسوات سرکل کیلئے چیف آرگنائزر مقررکیا گیا۔
598 total views, no views today


