بریکوٹ،پارٹی میں انٹر پارٹی الیکشن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ۔پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہے جو کہ کارکنوں کے ذریعے تحصیل سے لے کر مرکز تک عہدیدارارن منتخب ہوتے ہیں جو کہ یہی اصل جمہوریت ہے ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی بریکوٹ شرقی کے ناظم ظفرعلی، شمش الرحمان ،تیمور خان ،حکیم شاہ نے ظفرعلی کے رہائش گاہ تحصیل محلہ میں پارٹی کارکنوں کے تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر پارٹی کے محمد زادہ ،اختر علی ،محمد فیاض کے علاوہ پارٹی کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے ۔مقررین نے کہاکہ پی ٹی آئی ہی جمہوری پارٹی ہے کیونکہ دیگر پارٹیوں کے قائدین ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر پیراشوٹ کے ذریعے پارٹی عہدہ سنبھا ل دیتے ہیں جو کہ سیاسی و جمہوری نہیں بلکہ موروثی پارٹیوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام کارکنوں کو اختیار دے دیا کہ وہ پارٹی کو مخلص اور نظریاتی قیادت لائے جس سے عمران خان کے خوابوں کے تعیبر کرسکیں۔تمام کارکنان انٹر ا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم کرنے میں کردار ادا کریں اور عمران خان کا نظریہ و پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں۔بعد میں سانحہ چارسدہ کے شہدا کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور انہوں نے مزمت کرتے ہوئے کہاکہ پختون خور مزید پختون قوم کا امتحان نہ لیں ۔
646 total views, no views today


