مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک ورکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے محکمہ فارسٹ کو مینگورہ شہر کے قبرستانوں کی صفائی اور نئے پودے لگانے کی ہدایت کردی ،آج اتوار کے روز خود اس مہم کا افتتاح کریں گے ،اپنے دفتر سیدوشریف میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آخری آرام گاہوں کو محفوظ بنانے کے لئے بھی خطر فنڈ فراہم کرکے دیواریں اور جنگلے لگادئے گئے ہیں اور اب قبرستانوں کی صفائی اور نئے پودے لگائے جائیں گے ،اجلاس میں محکمہ فارسٹ کے ایس ڈی ایف او اقبال او ردیگر حکام بھی موجود تھے ،ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہاکہ قبرستانوں سے خشک گھاس اور پودے اکھاڑ دئے جائیں اور نئے پودے لگائے جائیں اسی طرح انہوں نے بلدیہ کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ قبرستانوں کی صفائی ستھرائی میں کوئی کوتاہی اور غفلت نہ برتے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
556 total views, no views today


