سوات،تحصیل مٹہ میں پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ سر چ اپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد متعدد افراد گرفتار۔ گزشتہ روز تحصیل مٹہ میں علی الصبح سیکورٹی فورسز کا مٹہ کے مختلف علاقوں میں شرپسند عناصرکے خلاف سرچ اپریشن جن میں مٹہ تحصیل کے تمام علاقے شامل تھے صبح سے شام گئے تک سرچ اپریشن کیا جن میں مٹہ کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کئے گئے
اور تمام آنے اور جانے والے گاڑیوں میں سواروں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کی تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اسطرح مٹہ کے متعدد گاؤں اور مٹہ شہر میں گھر گھر سر چ اپریشن بھی کیا ذرائع کے مطابق اپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برامد کیاگیاہے جبکہ متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیاگیاہے سرچ اپریشن سے علاقے کے مکینوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑا سیکورٹی اداروں نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ یہ معمول کی کارروائی ہے اور شرپسند عناصرکی روک تھام کے لئے اس طرح کے کارروائی جاری رہیگی۔
245 total views, no views today


