راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں جب کہ اس حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی عظیم ادارہ ہے اورمدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجاؤں گا تاہم مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گے، پاکستان کا وسیع ترملکی مفاد مقدم ہے اورہرقیمت پرملک کو محفوظ بنایا جائے گا۔
251 total views, no views today


