مینگورہ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر علی رحمن نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر کلرکس اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ بند کرے ، بی فنڈ سے ریٹائر منٹ گرانٹ میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں ، تمام محکموں میں کلرکس کی خالی آسامیوں پر پروموشن کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانزیب کالج کے کانفرنس روم میں ایپکا سوات کے مجلس عاملہ اور کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایپکا کے سابق مرکزی صدر فضل معبود خان ، سوات کے جنرسیکرٹری مشتاق احمد خان ، فضل رحمن ، ملک فضل سبحان ، حسین علی خان ، برکت علی ، نواب علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، صدر علی رحمن نے کہ مسائل کے حل کیلئے ہمیں اتفاق و اتحادکا مظاہرہ کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور اپ گریڈیشن سے محرروم کلرک ، اکاؤنٹس کلرکس ، سٹینو گرافر ، سٹینو ٹائپسٹ، سیکرٹری یونین کونسل و دیگر ملازمین کی اپ گریڈیشن کرکے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ، مقررین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ریٹائرمنٹ پر سنز کوٹہ کی منظوری دیکر ملازمین کا ساتھ دے ، اجلاس میں شہداء چارسدہ اور مختلف کلرکس کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس میں ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔
557 total views, no views today


