مدین ،بحرین علاقہ چم گھڑئی ٹو کالام گزشتہ دو مہینے سے بجلی بند عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز اگر فوری طور پر محکمہ واپڈہ نے کو ئی حل نہ نکالا تو عوام سڑکوں پر ااجائیں گے جس کی ذمہ دار محکمہ واپڈہ ہو گایہ باتیں الخدمت فاونڈیشن سوات کے جنرل سکر ٹری و سانقہ صوبائی امیدوار جماعت اسلامی بخت آمین کریمی نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی ہیں
انہوں نے کہاکہ بحرین کے علاقہ چم گھڑئی سے کالام تک تقریبا 23 گاؤں میں گزشتہ دومہینوں سے بجلی بند ہپے جس کی وجہ علاقائی ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈا والے کہتے ہیں کہ عوام بجلی بل داخل نہیں کر تے اس لئے بجلی بند کی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ایک دو افراد کی سزا پورے علاقے کے عوام کو کیوں دی جا رہی ہے جو لوگ بل داخل نہیں کرتے ان کے خلا ف کاروئی کی جائے نہ پورے علاقے کو سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ایم این اے سلیم الرحمان اور ایم این اے عائشہ سعید سے بھی رابطہ کیا ہے انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر فوری طور پر اس کا حل نہ نکالا گیا تو عوام سڑکو ں پر نکل آئیں گے جس کی تمام ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائد ہو گی
597 total views, no views today


