کراچی: پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کارروائی کی جس میں 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 3 افراد کو گرفتارکرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتارٹارگٹ کلرز کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے جو پولیس کو 2 سال سے مطلوب تھے
جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی آمد ہوئے ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے ٹھٹھہ سے 7 بھتہ خورملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتارہونے والے 7 افراد میں ذوالفقار ، افضل ، غلام نبی ، علی نواز ، علی اکبر ، شفیع اور عبدالعزیز شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایزی لوڈ کے ذریعے لوگوں کے نمبر لے کر دھمکی آمیز فون کرکے بھتہ وصول کرتے تھے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے جن کی تلاش کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
355 total views, no views today


