بریکوٹ، قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل صدیق علی خان نے کہاہے کہ صوبے میں بدامنی کا اصل ذمہ دار جمعیت علماء اسلام ہے۔ایم ایم اے کے دورحکومت میں دہشت گردی کو فروغ ملا ہے اور آج مفتی کفایت اللہ پختونوں پر الزامات لکا رہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے ۔قومی وطن پارٹی کے مرکزی لیڈ ر آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر کئی بار خودکش حملے ہوچکے ہیں لیکن وہ آج بھی پختونوں کے درمیان میں موجود ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے او ر جے یو آئی نے دہشت گردی کے خلاف کھلی عام مذمت تک نہیں کرسکتے ہیں۔مفتی کفایت اللہ اپنے قد بڑھانے کے لئے پختو ن قوم کے لیڈروں کو پگڑیاں اچھالنے کے بجائے اپنے گریبان جھانکھیں کہ صوبے میں امن وامان و قتل وغارت گیری کا اصل ذمہ دار کون ہیں۔بہت آفسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے پختون لیڈروں نے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کررہے ہیں اور انہوں نے جس قدر قربانیاں دی ہیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔صوبے کا پہلا شہید لیڈر قومی وطن پارٹی نے حیات محمد خان شیرپاؤ کی شکل میں دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ علماء کرام کے لئے اس قسم کے بیانات زیب نہیں دیتے
706 total views, no views today


