مینگورہ ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے زندگی کا زیادہ عرصہ ملک و قوم کی خدمت میں گزارا ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ رٹیائرڈ ملازمین کے مسائل حل کریں اور اقدامات اٹھائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن سوات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے نئی کابینہ سے حلف لیا ، نومنتخب عہدیداروں چیئرمین مضروف سلام ، صدر فضل معبود ، سید زین العابدین ، سینئر نائب صدر ، سینئر نائب صدر اعزازی ، حافظ حضرت سید سینئر نائب صدر اول ، پروفیسر میانور نواب سینئر نائب صدر ، حاجی محمد نواب سینئر نائب صدر سوئم ، محمد حنیف جونیئر نائب صدر دوئم ، میاں معمبر شاہ جونیئر نائب صدر جونیئر نائب صدر سوئم ، ڈاکٹر محمد حسن جنرل سیکرٹری ،فضل خالق مجاہد پریس سیکرٹری اور دیگر تمام عہدیداروں اور تمام پنشنرز نے تقریب میں شرکت کی ، ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ،رشید اقبال فضل معبود ، مضروف سلام ، ایپکا کے صدر علی رحمن اور محمد حسن نے بھی خطاب کیا ، شرکاء نے ضلع ناظمین سے توقع ظاہر کی کہ وہ مسائل کے حل کیلئے دوررس اقدامات اٹھائیں گے ۔
670 total views, no views today


