سوات، سوات یونیورسٹی نے رحیم آباد کیمپس کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تین دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سوات یونیورسٹی نے رحیم آباد میں واقع کیمپس سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردیا ہے،انتظامیہ کے مطابق کیمپس کیلئے متبادل جگہ فراہم کی گئی ہے، لیکن ابھی تک اس میں سامان منتقل نہیں کیا گیا ، اس وجہ سے رحیم اباد کیمپس میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کیلئے تین دن چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکورٹی اسسمنٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
618 total views, no views today
Comments


