مینگورہ، انجمن تحفظ ماحولیات اور پی پی اے ایف کی جانب سے تحصیل کے مختلف علاقوں میں صحت و صفائی کے حوالے سے اگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔تحصیل کبل کے دو یونین کونسلوں ہزارہ اور گل جبہ میں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔صحت و صفائی مہم کے شرکاء سے ای پی ایس کے پراجیکٹ منیجر سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر بخت جہان خان نے ٹی بی ،کالی کھانسی ،ہیپا ٹائٹس، پولیواور دیگر مضر صحت امراض کے وجوہات اور علامات بیان کی اور علاقے پر اثرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی طور پر اگاہ کیا اور صحت و صفائی کے حوالے سے علاقے میں واک بھی کیا گیا جس میں واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔
748 total views, no views today
Comments


