پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مالاکنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والا دہشت گرد گرفتارکرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر مالاکنڈ ریجن میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مبینہ دہشت گرد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے دہشت گرد کا نام سلیمان ہے اور وہ نوشہرہ میں اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کے واقعات میں ملوث ہے جب کہ صوبائی حکومت نے سلیمان کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقررکی تھی۔
428 total views, no views today
Comments


