بریکوٹ،ایپکا (ورکس ڈیپارٹمنٹ)کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت اجمل خان صد رایپکا ہاؤس سوات میں منعقد ہوا ،اجلاس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ ایپکا ضلع سوات کے صدر علی رحمان ،جنرل سیکرٹری مشتاق احمد اور سینئیر نائب صدر ملک فضل سبحان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کابینہ عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ ورکس میں اپ گریڈیشن سے رہ جانے والے اکاؤنٹس کلرک کو جلد از جلد سکیل 15میں اپ گریڈ کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ ورکس کے محکموں سی این ڈبلیو،پبلک ہیلتھ اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ دو سالوں سے خالی سینیئر کلرکوں کی اسامیوں پر جونئیر کلرکوں کو ترقی دی جائے مقررین نے کہا کہ محکمہ ورکس میں او پی ایس ختم کرکے جونئیر کلرکوں کو موزوں طریقے سے پروموٹ کیا جائے۔صدر اجمل خان نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد وزیراعلیٰ اور محکمہ ورکس کے افسران بالا سے ملاقات کرکے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا ۔
764 total views, no views today


