سوات،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد سلیم مروت کے خصوصی ہدا ئت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف تھانہ کوکارئی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نواب خان نے مختلف کاروائیوں کے دوارن اشتہاری ملزم شبین ولد خربورے سکنہ کمنگلئی کوکارئی کو گرفتار کرلیا،دیگر کاروائی میں عامر حمزہ سکنہ دیر کے قبضہ 1010گرام چرس برامد کی، اسماعیل،خالد،خورشید سے 270گرام چرس برامد کر لی،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کے ہدائت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن کے باعث جرائم میں کمی آچکی ہے ،عوامی حلقوں نے بھی سوات پولیس کی بہتر کارکردگی کوسراہا،
684 total views, no views today
Comments


