بریکوٹ،سوات کے گیٹ وے لنڈاکے چیک پوسٹ پر 55ہزار گرام اعلیٰ کوالٹی چرس سوزوکی پک اپ سے برآمد ،ملز مان نے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقد مہ درج گرکے تفتیش شروع کردی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق لنڈاکے چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس آئی بخت رحمان خان کو چیک پوسٹ کے قریب کھڑی سوزوکی پیک اپ پر شک گذری کیونکہ بہت دیر سے وہاں کھڑی تھی۔پولیس نے وجہ معلوم کرنے کی غرض سے جب گاڑی کے قریب پہنچے تو گاڑی لاوارث سمجھ کر چیک پوسٹ لے آئے تلاشی کے دوران گاڑی نمبر 8179پشاورکے خفیہ خانوں سے 55ہزار گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی ۔لنڈاکی پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کردیا۔بعد میں لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج بخت رحمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنڈاکے چیک پوسٹ دوران چیکنگ 10اگست 2015کو3500گرام،11جون 2015کو 3000گرام چرس،28مئی 2015کو 1500گرام،24فروری 2015کو 29750گرام چرس،17مئی2014کو 2000گرام،11مئی 2014کو48کلو بارود ،300ڈیٹونیٹر ،20مارچ 2014کو 3000گرام چرس جبکہ 2000گرام آفیون ،6مارچ 2014کو 25ہزار گرام چرس ،28فروری 2014کو 2000گرام چرس برآمد کرلی ہیں ۔ادھر عوامی حلقوں نے لنڈاکے پولیس کے کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہاکہ پولیس کے اعلیٰ حکام لنڈاکے چیک پوسٹ کے انچارج بخت رحمان خان کو بہترین کارکردگی پر ترقی دی جائے
706 total views, no views today


