خوازہ خیلہ, صحا فتی بر داری سماجی و معاشرتی بر ائیوں کی نشاندہی کر ے خوازہ خیلہ کے صحا فیوں نے پا ئیدار امن کے قیام کے لئے جو قر بانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں خوازہ خیلہ کے صحا فی علاقائی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کے لئے بزریعہ قلم بہتر خدمات انجام دئے رہے ہیں ان خیالات کا اظہا ر خوازہ خیلہ کے سما جی کا رکن صاحب میاں ۔تحصیل نا ظم عثمان علی خان ۔ڈی ایس پی ایاز محمود ۔پی پی پی حلقہ پی کے چھیاسی کے سابق امیدوار محمد شاہی خان ۔پا کستان مسلم لیگ حلقہ پی کے چھیاسی کے سابق امیدوار سردار خان ۔ ضلعی ممبر سیر اج خان ۔ اے این پی کے رہنما ء محمد طاہر خان ۔ پا کستان تحریک انصاف تحصیل خوازہ خیلہ کے سابق صدر سید اکبر خان۔ مو لا نا سمیع الحق ۔ جما عت اسلامی سوات کے نا ئب امیر عالم شیر خان ۔ رفیع اللہ خان ۔سید محمد ۔محمد معاذ طوفان ۔شاہ بخت روان ۔عادل شاہ ۔ حسین احمد اور دیگر مہمانوں نے خوازہ خیلہ پر یس کلب کے افتتا حی پر وگرام میں اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کیا مقررین نے کہا کہ خوازہ خیلہ میں پر یس کلب کے قیام ایک احسن اقدام ہے جس سے علاقے کے مسائل کی بر وقت نشاندہی ہو گی اور ساتھ ہی مظلوم لو گوں کی فریا د اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں بر وقت مدد ملے گا ۔ ڈی ایس پی ایا ز محمو د نے کہا کہ صحا فیوں کو معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے اور صحا فت کے زریعے جو خدمت کی جا سکتی ہے وہ کسی اور طریقے سے ممکن نہیں انہوں نے خوازہ خیلہ میں پر یس کلب کے قیام ایک احسن اقدام قراردیااور اپنے طرف سے ہر قسم تعاون کی یقین دہا نی کر ائی پر وگرام کے اختتام پر خوازہ خیلہ کے سما جی کا رکن صاحب میاں نے پر یس خوازہ خیلہ کا با قاعدہ افتتا ح کیا ۔
718 total views, no views today


