خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ لنگر روڈ پر جدید سہولیات سے آراستہ سوات پولی کلینک سنٹرکا افتتاح کردیا گیا ، خوازہ خیلہ لنگر روڈ پر شاہ کلینکل لیبارٹری کے بلمقابل سوات پولی کلینک سنٹر میں ماہر ڈاکٹرز اور ہر قسم کے جدید سہولیات میسر ہونگے ، افتتاح کے موقع پر مفتی اسد اللہ ، علاقے کے معززین اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک تھے ، اس موقع پر مفتی اسد اللہ نے کہا کہ سوات پولی کلینک سنٹر کے قیام سے علاقے کے لوگوں کوعلاج و معالجے کی بہترین سہولیات ، اور ہر شعبے کے ماہر ڈاکٹر کے خدمات آسانی سے میسر ہوجائے گی ۔
726 total views, no views today
Comments


