مینگورہ ، سوات میں ادبی سر گرمیوں کی بحالی کیلئے چھ تحصیلوں میں مشاعروں کا انعقاد پشتو ادب کی ترقی کیلئے سنگ میل ثا بت ہوگا، مشاعروں میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے سوات کی ادبی تنظیمیں بھر پور کردار اداکریں گی ،ان خیالا ت کااظہار آر آئی سی ایچ سوات پراجیکٹ کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیراہتمام منعقد ہمشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوات کی ادبی تنظیموں کے عہدیداروں ظفر علی ناز،امان روم خان جی،حیدر علی حیدر، سراج الدین سراج ،سید علی شاہ، شیر شاہ ، محمد عادل تنہا ، واحد زمان ،سمیع اللہ ،سلمان خان ، عبد الغفور غفور ،فضل نعیم نعیم ،شعیب اقبال ، کرم مندو خیل ،عبد اعلی خان اشنا ،محمد آمین امین ،نثار علی نثار ،فضل ربی شبا ب، خائستہ علی کوٹہ والہ ،جہان گل وہ دیگر نے کیا،اجلاس میں تحصیل بابوزئی میں 14فروری کو ما زیگر د تماشو کے نام سے خوازہ خیلہ میں21 فروری کود مورنو ژبو نڑ یوالہ ورح کے نام سے کبل میں 26فروری کو د خکلا رنگونہ کے نام سے بریکوٹ میں 28 فروری کورا زئی چی مینہ مینہ شو چار باغ میں 4مارچ کو رنگونہ رنڑاگانے مٹہ میں 6مارچ کو نغمے دخائستونو کے نام سے مشاعروں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ، اس موقع پر ظفر علی ناز کو ضلعی سطح پر ارگنائزر مقرر کیاگیا جبکہ ہر تحصیل کی سطح پر آر گنا ئزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی اور مشاعروں کی تشہر کیلئے حکمت عملی بنائی گی ۔
748 total views, no views today


