خوازہ خیلہ خوازہ خیلہ میں چالیار کے مقام پر بجلی صارفین نے ناروالو ڈ شیڈ نگ کیخلاف سخت احتجا جی مظا ہر ہ کیا اور مین شاہراہ کو بند کر کے احتجا جی دھر نا دیا اور محکمہ واپڈا اور مقامی انتظا میہ سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ خوازہ خیلہ بجلی فیڈر پر ناروالوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بند کریں، کیو نکہ کئی عرصہ سے خوازہ خیلہ بجلی فیڈر پر نا روالوڈشیڈ نگ جا ری ہے جو ظلم کی انتہا ہے خوازہ خیلہ بجلی فیڈر کے صارفین نے لو ڈ شیڈ نگ کے خا تمہ کے لئے باربار محکمہ واپڈا اور گر یڈ سٹیشن خوازہ خیلہ کے عملہ سے رابطہ کیا ہے مگر کسی قسم شنوائی نہیں ہو ئی جس کیو جہ سے مجبور ہو کر سڑکو ں پر نکل آئے ہیں مظا ہر ین نے محکمہ واپڈا سے مطا لبہ کیا کہ وہ چو بیس گھنٹو ں میں اٹھا رہ گھنٹے لو ڈ شیڈ نگ کے خاتمہ کے لئے اپنا کر دار ادا کر یں بصورت دیگر آئندہ اس سے بھی زیا دہ سخت احتجا ج کیا جا ئے گا جس کی تمام ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائد ہو گی ۔خوازہ خیلہ چالیارکے مقام پر احتجاج مظا ہرہ سے مین شاہرہ کئی گھنٹے بند ہو نے کیو جہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناکر نا پڑا جبکہ زیادہ تر مسافروں نے خوازہ خیلہ بازار تک سفر پیدل طے کرکے دوسرے گا ڑ یوں کا سہارا لیا ۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ زبیر نیازی ٗ ڈی ایس پی ایازمحمود اور ایکسین واپڈا کی یقین دہا نی پر مظا ہرین نے پر امن طورپر احتجاجی مظاہرہ ختم کر دیا ۔
776 total views, no views today


