مینگورہ،قومی وطن پارٹی نے ملاکنڈڈویژن کوچائنا اقتصادی راہداری فیز ٹو میں شامل کرانے،سوات ایکسپریس وے اورمنڈہ ڈیم پر جلدازجلد کام شروع کرانے کا مطالبہ کردیا، اس حواکے سے قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونواورضلعی چیئرمین شیربہادرزادہ خان نے پارٹی کے دیگرضلعی عہدیداروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی راہداری پہلے نقشے سے ہٹ کر بنائی جارہی ہے تاہم ملاکنڈ ڈویژن کو اس سلسلے میں نظر اندازکرنے کے خلاف پارٹی چیئرمین افتاب احمدخان شیر پاؤ نے قومی اور سکندرشیرپاؤ نے صوبائی سطح پر آواز بلند کی جس کے بعد وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس کے فیصلے کے مطابق راہداری پر کام شروع کرانے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری میں ملاکنڈڈویژن کو شامل کرانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ ڈویژن مختلف قسم کے حالات سے گزراہے جس کے سبب یہاں پر سنگین مسائل اور مشکلات نے جنم لیاہے،انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت صرف ایک صوبے تک محدودہے اورہم چاہتے ہیں تمام صوبوں کو برابری کی بنیادپر حق دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ سیلاب،زلزلوں ،دہشتگردی اوردیگر مسائل سے متاثرہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کو اس وقت قدم قدم پر مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے چاہئے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں معدنیات،دریاؤں،ماربل ،جنگلات اوردیگر قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں چائنا اقتصادی راہداری میں شامل ہونے سے ملاکنڈڈویژن میں باہر کی دنیا کو سرمایا کاری کے مواقعے میسرآئیں گے جس سے سرمایاکاروں اورمقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا،انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کی باتیں کررہی ہے جو یہاں کے مصیبت زدہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے کیونکہ یہاں کے عوام کو روزگار،صحت ،تعلیم اور زندگی کی دیگربنیادی سہولیات میسرنہیں ایسے میں وہ ٹیکسوں کے ہر گز متحمل نہیں ہوسکتے،انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکسوں کی بجائے یہاں کے عوام کو سہولیات فراہم کرے،اس سے قبل انہوں نے باچاخان یونیورسٹی کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعامانگی،پریس کانفرنس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ،حاجی نثار علی،بہرام خان عثما ن خیل،رحم غفران،انوراقبال بالے،امجدخان اوردیگر عہدیداربھی موجود تھے۔
622 total views, no views today


