سوات،سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال میں سورہ کا کیس کے 6ملزمان کو عدالت نے 2روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا ،بحرین پولیس نے گذشتہ روز مانکیال میں کارروائی کرتے ہوئے مقامی جرگہ کی جانب سے بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دیکر17سالہ لڑکی کو سورہ قراردینے پر 6ملزمان کو گرفتار کرلیاتھاگرفتارہونے والے
بحرین پولیس کے انوسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر زریاب گل خان نے گرفتار ہونے والے ملزمان جرگہ ممبران عبدالغفار ولد محمد یعقوب اورمیاں جی ولد امیر حسین کے علاوہ متاثرہ لڑکی کا ممکنہ شوہر شاہ ودین ولد محمد امین ،محمد امین ولد مقدر ،متاثرہ لڑکی کا بھائی عمرخان ولد محمد زرین اور محمد زرین ولد میاں گل کوکو تحصیل مٹہ میں جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا عدالت نے تمام ملزمان کو بحرین پولیس کو دوروزہ جسمانی ریمانڈپر حوالے کردیا ،پولیس کے مطابق نواحی علاقے مانکیال میں مقامی جرگہ نے سترہ سالہ لڑکی شیر بانو دختر محمد زرین کو سورہ قراردیکر شاہ ودین زوجہ محمد امین کو دینے کا فیصلہ کیا تھاجس میں اتوار کو رخصتی کا دن مقرر تھا تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرکے رخصتی کی کوشش ناکام بنادی اورکو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی شیر بانو کے بھائی عمر خان نے پانچ ماہ قبل ایک بیس سالہ لڑکی کرن دختر تاج محمد جس کی منگنی شاہ ودین ولد محمد امین کے ساتھ ہوئی تھی کو مبینہ طور پر ساتھ بھگا کراس کے ساتھ پسند کی شادی رچائی تھی ،جس پر جرگہ اور فریقین نے سزا سترہ سالہ شیر بانو کو دیکر اسے سورہ قراردیا تھا۔
537 total views, no views today


