کبل، تحصیل کبل ہیلتھ ایمپلائیز کا مطالبات کے حق میں ہڑتال،ہسپتال ،ڈسپنسیریاں اور بی ایچ یوز بند رہے،ہزاروں مریض علاج کے بغیر مایوس لوٹ گئے، مطالبات کے حل تک ہڑتال جاری رہے گاتاہم ایمرجنسی کور کی جائے گی ،خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں کی طرح سول ہسپتال کبل سمیت بی ایچ یو توتانو بانڈئی اور ملحقہ علاقہ جات میں موجود طبی مراکز ہڑتال کی وجہ سے مکمل طور پر بند رہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اکثریت مریض بغیر علاج کے واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے اس موقع پر سول ہسپتال کبل میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت درجہ چہارم ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکومت تعلیمی قابلیت کے بنیاد پر اپ گریڈیشن،ہیلتھ پروفیشنل الاونس اور تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی بند نہیں کرتی ہڑتال جاری رہے گا انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مطالبات حل نہ ہوئے تو آئندہ پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ سے گریز نہیں کرینگے انہوں نے صحت میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے دعویدار صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کرکے درپیش مشکلات کا خاتمہ کریں یاد رہے کہ ہسپتالوں میں سٹرائک کے دوران صرف اور صرف ایمرجنسی کور کی جائے گی۔
706 total views, no views today


