مینگورہ ، یوسی اوڈیگرام کے جنرل کونسلر سپین خان کے جائز مطالبات پورے نہیں ہونے کی وجہ سے آج خود کشی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، مگر مسلم لیگ ن کے مٹہ کے رہنمااور لوکل گورنمٹ کے ایڈوائیز افتاب خان نے کی کوششوں سے سپین خان کو خودکشی کرنے سے روک دیا، سپین خان کو تمام جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ، اور ان کو یقین دلا یا کی اپ کے جائز مطالبات سوات کے ناظم اعلی محمد علی شاہ خان پورے کرینگے۔ اور جلد مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور وزیر اعظم نواز شر یف کے مشیئر انجینئرامیرمقام کے ساتھ ملاقات کرنے کا یقین بھی دلوائی ، اس موقع پر سپین خان نے عوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں صرف سوات کے عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑرہاہوں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ دی جائے ، اخر میں سپین خان نے مسلم لیگ کے رہنما افتاب خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا افتاب خان نے مجھے خودکشی کرنے سے روک دیا ، اور میرے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ، انہوں مزید کہا کہ اگر میرے مطالبات پورے نہیں ہوئے،تو پھر مجھے خودکشی کرنے سے کوئی بھی روک نہیں کر سکتا۔
634 total views, no views today


