سوات،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نجی سکول کے طلباء نے ڈینگی بیماری کے حوالے سے شعوری واک کاانعقاد کیاگیا، واک میں سکول کے بچوں ، سابقہ ایم پی اے محمدامین، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما خالد محمود سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، واک پیپلز چوک سے شروع ہوئی اور مینگورہ شہر کے مختلف سڑکوں اور چوراہوں سے ہوتے ہوئے واپس پیپلز چوک پر اختتام پذیر ہوگئی،
واک کے دوران سکول بچوں نے مختلف بینرز اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ڈینگی بخار ، علامات اور علاج کے حوالے سے اگاہی فقرے لکھے گئے تھے، واک سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم پی اے محمد امین، خالد محمود اور سکول پرنسپل ایاز خان نے کہا کہ ڈینگی بخار کے حوالے سے اگاہی واک کا مقصد عوام اور انتظامیہ میں اس حوالے اگاہی پیدا کرنا تھا، کیونکہ اس سال پھر سے ڈینگی بخار کا خدشہ ہے، جس کے روک تھام کیلئے پہلے سے انتظامات کی ضرورت ہے تاکہ کم سے کم لوگوں کو یہ بیماری لگ سکے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستعدی کیساتھ ابھی سے ڈینگی کے روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔
462 total views, no views today


