خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ ، بازار میں گداگروں کا راج ، مختلف طریقوں سے لوگوں سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ جاری ، انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔خوازہ خیلہ گزشتہ کئی عرصہ سے خوازہ خیلہ اور گرد نواح میں گداگروں نے ڈھیرے ڈال لئے ہیں ، اور مختلف طریقوں سے دکانداروں اور شہریوں سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ شروع کر رہا ہے ، نوجوان لڑکیاں بازار میں دکانداروں اور مقامی لوگوں سے پیسے مانگنے کے علاوہ معاشرے میں برائیاں پھیلا نے میں مصروف ہیں ، جبکہ بعض گداگروں نے اپنے چھوٹے بچوں پر جعلی مرہم پٹی لگا کر انہیں سڑک پر لیٹادیے ہیں جس پر سادہ لوح عوام دھوکا کھا کر پیشہ ور گدا گروں کو پیسے دیتے ہیں ، گداگری نے ایک پیشے کا شکل اختیار کرلیا ہے جس کے وجہ سے مستحق لوگوں کو پہچاننا مشکل ہوگیا ہے ، علاقے کے لوگوں اور دکانداروں نے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گداگروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کرکے علاقے کو گداگری سے صاف کیا جائے ،اور عوام کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے ۔
898 total views, no views today


