سوات،اوشو مٹلتان اور اتروڈ گبرال روڈاٹھویں روز بھی بدستور بند،اشیائے خورو نوش اور ادویات کی قلت، ضلعی انتظامیہ کی دوڑ بیانات اور ہدایات تک محدود، ابھی تک روڈ پر کسی قسم کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ،عوام شدید مشکلات سے دوچار ،عمائدین کا اعلیٰ حکام سے فوری روڈ بحال کرنے کا مطالبہ۔ حالیہ برف باری اور سلائیڈنگ کی وجہ سے مانکیال تا کالام اور اطراف کے سڑک بند ہوئے تھے
مانکیال تا کالام روڈ کو آرمی کے جوانوں نے بھاری مشیزی سے دن رات کام کرکے کالام تک بحال کردیا ہے لیکن اوشو مٹلتان اور اتروڈ گبرال سڑک کواٹھویں روز گزرنے کے باوجود بحال نہیں کیا جاسکا اور نہ کسی قسم کا کام شروع کیا جاسکا جس کی وجہ سے وہاں پر موجود ہزاروں افراد محصور ہوچکے ہیں اور علاقے میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں علاقہ مشران نے عوامی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے روڈ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اے سی بحرین عارف خان یوسفزئی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اوشو مٹلتان اور اتروڈ گبرال روڈ پر آج سے کام شروع کیا جائے مشینری مینگورہ سے روانہ کردی گئی ہے انشاء اللہ ایک دو دن میں بحال کردیاجائے گا۔
567 total views, no views today


